باپ نے بیٹے پر جان لیوا حملہ کیا

 باپ نے بیٹے پر جان لیوا حملہ کیا

محمد طاہر ندوی 



ایک باپ اپنے بیٹوں کے ہمراہ اپنی ہی اولاد کی جان لینے کی کوشش کی،


مصدقہ ذرائع سے ملی خبر کے مطابق  عبد القیوم نامی شخص نے اپنے والد کو 12/03/2020 کو بیس ہزار روپے قرض دئیے تھے جب عبد القیوم کی 04/10/2021 کو شام چھ بجے  اپنے والد سے بات ہو رہی تھی تو گھریلو مسائل پر کچھ ان بن ہو گئی اور بات گالی گلوچ تک جا پہنچی ، ٹھیک اسی وقت عبد القیوم کے بھائیوں نے جان سے مارنے کی دھمکی بھی دے ڈالی اور دیکھتے ہی دیکھتے رات کے آٹھ بجے چھ افراد جس میں سے چار کے پاس بندوقیں بھی تھیں عبد القیوم کے سسرال جو کہ ہلدی پوکھر میں واقع ہے آ پہنچے اور گھر والوں کے ساتھ مارپیٹ کرتے ہوئے چھوٹے بھائی عمران نے اپنی بھابھی ( رخسار پروین ) کی کنپٹی پر پستول رکھ دیا اور کپڑے بھی پھاڑ دئے اور عبد القیوم کو جان سے مارنے کی کوشش بھی کی جس میں وہ کامیاب نہ ہوسکا، پھر ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے وہ سب لوگ فرار ہو گئے ، اس جرم کو انجام دینے والے سر فہرست عبد الواحد ہیں جس نے اپنی ہی اولاد کو  اس کے سگے بھائی، ارمان ، کلام اور عمران کے ساتھ مل کر مارنے کی کوشش کی اس کے علاوہ فردوس عالم بن محمد شاہد ، آفتاب عالم بن مختار عالم ، ارشد علی بن حسن علی بھی اس جرم کو انجام دینے میں شریک تھے ، سبھی مجرم ادیت پور مسلم بستی ایچ روڈ کے رہنے والے ہیں اس واقعے کی رپورٹ کوتوالی تھانہ میں دی گئی ہے اور ان سارے لوگوں کے خلاف ایف آئی آر بھی کرا دی گئی ہے ، ایف آئی آر درج ذیل دفعات 447/323/504/506/120B/307/354B/34, 1P.C اور 27 Arm 1959 لگائے گئے ہیں ۔


امید کی جاتی ہے کہ سبھی ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کر کے سخت سزا دی جائے گی اور مظلوم کو انصاف ملے گا،



Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی