گلابی طوفان نے لوگوں کی مشکلیں بڑھا دی

 گلابی طوفان نے لوگوں کی مشکلیں بڑھا دی

محمد طاہر ندوی 



مسلسل ہو رہی بارش سے جہاں ایک طرف لوگوں کے کاروبار ٹھپ پڑے ہیں ، گھر سے باہر نکلنا مشکل ہو گیا ہے ، وہیں دوسری طرف جمشید پور اور اڈیشہ کو جوڑنے والی ہائیوے 220 سڑک پر ہلدی پوکھر اور ہاتا کے درمیان جَرجَر پلیہ کے قریب ڈائیورسن بہہ جانے سے لوگوں کی آمد و رفت بند ہو گئی ہے ، دونوں طرف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ہیں ۔ 

یہ بتاتے چلیں کہ اس پل کا کام پچھلے دو سال سے چل رہا تھا اور گاڑیوں کی آمد و رفت کے لئے ایک عارضی ڈائیورسن بنا دیا گیا تھا جہاں سے گاڑیاں گزرتی تھیں لیکن بارش لگاتار بارش کے باعث ڈائیورسن کے بہہ جانے سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور جس کی وجہ سے غم و غصہ بھی دیکھنے کو مل رہا کہ ٹھیکیداروں نے اگر وقت پر اپنے کام کو انجام دیا ہوتا تو شاید یہ دن نہ دیکھنا پڑتا ۔ 

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ لوگوں نے اس سلسلے میں ٹھیکیداروں سے بات بھی کی تھی اور شکایت بھی لیکن کسی نے اس پر توجہ نہیں دی اور جس کی وجہ سے لوگوں کی مشکلیں بڑھ گئیں ہیں اور لاکھوں کروڑوں کا سرمایہ بھی ضائع ہو گیا جو سراسر عوام کے پیسے کو برباد کرنا ہوا ، ضلع پرساشن کو چاہئے کہ ٹھیکیداروں سے بات کریں اور جتنی جلد ہو سکے پل کے تعمیری کام کو مکمل کرے ۔  


Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی