بے قابو ہائیوا نے پجاری کی جان لے لی

 بے قابو ہائیوا نے پجاری کی جان لے لی

محمد طاہر ندوی 



1اکتوبر علی الصبح ساڑھے چار بجے ایک ماروتی کے ذریعے علاج کے لئے کٹک لے جارہے ہلدی پوکھر کے رہنے والے کالی مندر کے پجاری کو ایک بے قابو ہائوا نے ہلدی پوکھر اور ترنگ کے درمیان ہینسڑا کے مقام پر اس وقت ٹکر ماری جب سب لوگ اپنے اپنے خواب گاہوں میں آرام کر رہے تھے ، جائے حادثہ پر ہی پجاری کی موت واقع ہو گئی جبکہ اس کے بیٹے اور بہو اور ایک رشتہ دار سبھی کی حالت نازک بتائی جارہی ہے، حادثہ کے چار گھنٹے بعد ایمبولینس پہنچی اور زخمیوں کو جمشید پور کے ٹی ایم ایچ ہسپتال میں داخل کرایا گیا وہیں دوسری اور ہائوا چالک گاڑی سمیت فرار ہونے میں کامیاب رہا ، یہ دیکھتے ہوئے مقامی باشندوں نے این ایچ 220 کو بند کر کے احتجاج شروع کر دیا اور ساتھ ہی ہلدی پوکھر بازار کو بھی بند کرا دیا ، لوگوں کا کہنا ہے کہ مجرم کو ہلدی پوکھر تھانہ میں جلد از جلد پیش کیا اور سخت سے سخت سزا دی جائے ۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی