1میری ڈائری قسط
طاہر ندوی
تعلیمی سفر کو خیرباد کہے چار سال گزر گئے تھے، کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ زندگی میں ایسا موڑ بھی آئے گا جب دوستوں کی دوستی، یاروں کی یاری، اور اپنوں کا اپنا پن سب کچھ بدل جائے گا اور میری زندگی اندھیریوں اور تاریکیوں کا غلام بن کر رہ جائے گی آپ کو پتہ ہے انسان کی زندگی کا سب سے بدترین دور کونسا ہوتا ہے؟ جب اس کا تعلق اللہ اور اس کے رسول سے منقطع ہو جائے، علماء و صلحاء سے خوف و وحشت محسوس کرنے لگے، مساجد و مدارس سے گھبراہٹ اور دور بھاگنے کی کوشش کرنے لگے
یہ انسان کی زندگی کا سب سے بدترین دور ہوتا ہے!
میری زندگی اس سے کچھ مختلف نہ تھی کیونکہ درمیانِ راہ ہی میرا تعلیمی سفر منقطع ہو چکا تھا ،کتابوں سے رشتہ، رفقائے درس کی محبت، اساتذہ سے تعلق سب کچھ ختم ہو چکا تھا یہاں تک کہ مصحف جیسا عظیم کلام میرے سینے سے رخصت ہو چکا تھا دماغ پر زور ڈالنے کے باوجود کوئی سورت یا آیت یاد نہ آتی۔
گویا " يضل به كثيرا ويهدي به كثيرا " کا اصل مصداق میں ہی تھا!!!
مؤرخہ 4 مئی 2020
جاری۔۔۔۔۔
ایک تبصرہ شائع کریں