جھارکھنڈ سرکار کا ایک بہتر فیصلہ| Tahir Nadwi

 جھارکھنڈ سرکار کا ایک بہتر فیصلہ

طاہر ندوی 

امام و خطیب مسجد بلال ہلدی پوکھر جھارکھنڈ 



جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ جناب ہیمنت سورین نے یہ فیصلہ لیا ہے کہ ریاست میں کورونا وائرس کی وجہ سے جنھوں نے اپنی جان گنوائی ہے ان کے رشتہ داروں کو پچاس ہزار روپے دیا جائے گا ۔

وزیر صحت جناب بننا گپتا صاحب نے کہا کہ ہیمنت سرکار عوام کے ساتھ دکھ سکھ میں شامل ہے، جو دنیا سے چلے گئے اسے واپس تو نہیں لایا جا سکتا لیکن اس دکھ کی گھڑی میں ہیمنت سرکار آپ کے ساتھ ہے اور ہماری طرف سے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ ان کے رشتہ داروں کو مالی امداد فراہم کی جائے تاکہ وہ بہتر زندگی گزار سکیں۔  

واضح ہو کہ ریاست جھارکھنڈ میں کرونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 5141 ہیں جس میں مشرقی سنگھ بھوم میں 1048، مغربی سنگھ بھوم میں 133، سرائے کیلا کھرساواں میں 67، رانچی میں 1585، بوکارو میں 286، دھنباد میں 382 ، دیوگھر میں 114، گریڈیہہ میں 130 ، ہزاری باغ میں 186، گڈہ میں 87 ، کھونٹی میں 96 ، کوڈرمہ میں 136 ، پلامو میں 110، رام گڑھ میں 197 اور سمڈیگا میں 92 اموات ہوئے ہیں اگر پورے ملک میں کرونا وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد کو دیکھا جائے تو سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 474111 اموات ہیں۔

جس طرح جھارکھنڈ سرکار نے یہ فیصلہ کیا ہے اسی طرح اگر دوسری ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ بھی فیصلہ کرلیں تو سوچئے جنھوں نے اپنے بڑھاپے کی لاٹھی یا گھر کا سہارا کھو دیا ہے انھیں بہت بڑی مدد مل جائے گی جس سے ان کی زندگی کی پریشانیاں کسی قدر آسان ہو جائیں گی ۔  

  



Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی