جمعیت علمائے جمشید پور کو آپ کی ضرورت ہے
محمد طاہر ندوی
جمعیت علمائے ہند کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے گزشتہ سو سالوں میں اس کی بے لوث خدمات سے پورا ملک واقف ہے ، مسئلہ دینی ہو یا ملی ، شرعی ہو یا فلاحی ، اقدامی ہو یا حفاظتی ہر محاذ پر اور ہر جگہ جمعیت نے اپنی خدمات انجام دیں ہیں اسی لئے جمعیت یہ چاہتی ہے کہ پورے ملک میں اس کے دفاتر ہوں ، شاخیں ہوں ، کارکنان ہوں جو بر وقت ملک کی صورت حال سے واقف کرائیں، ضرورت مندوں کی ضرورت پوری ہو اور جو بے قصور نوجوان جیلوں میں بند ہیں ان کی رہائی کے لئے ہر ممکن کوشش بھی کی جائے ۔
اس سلسلے میں جمعیت علمائے جمشید پور نے بھی کافی تگ و دو کی اور ضلعی سطح پر جھارکھنڈ ہومیونٹی فاؤنڈیشن کے اشتراک سے لیگل سیل بھی قائم کر لیا ہے جس کے ذریعے بے قصور نوجوانوں کے مقدمات کی پیروی اور قانونی امداد بھی فراہم کرے گی ۔
لہٰذا جمعیت علماء جمشیدپور یہ چاہتی تھی کہ اس کے پاس اپنا کوئی دفتر ہو اب الحمدللہ دفتر کے لئے ایک زمین جو 1100 اسکوائر فٹ پر مشتمل ہے ، اولڈ پرولیا روڈ نمبر 14 ذاکر نگر ویسٹ میں لے لی گئی تھی اور اپریل 2018 میں سنگ بنیاد کے بعد تعمیری کام بھی شروع کر دیا گیا تھا لیکن تاحال زمین کی پوری قیمت ادا نہیں کی گئی ہے اور تعمیری مسئلہ بھی در پیش ہے ۔
اہل خیر حضرات کی کمی نہیں ہے الحمدللہ !
جمعیت علمائے جمشید پور کو ایک صاحبِ خیر نے پانچ کٹھا کی اراضی روڈ نمبر 1 / آزاد نگر میں وقف کی ہے جس کے لئے جمعیت ہمیشہ شکر گزار رہے گی جس میں مشورے کے بعد عنقریب مختلف شعبہائے زندگی کو سامنے رکھتے ہوئے تعمیری کام کا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا ان شاءاللہ ۔
لہذا آپ تمام محبین و مخلصین قوم و ملت سے بھی مخلصانہ و ہمدردانہ اپیل ہے کہ آپ بھی اس جانب ایک قدم بڑھا کر اس مسئلہ کو اپنا دینی و ملی فریضہ سمجھ کر قوم و ملت کی خدمات کے لئے آگے آئیں اور جمعیت کو مضبوط بنانے کی ہر ممکن کوشش بھی ۔
حافظ انور حسین ( جنرل سیکرٹری جمعیت علمائے جمشید پور )
موبائل : 9334278929
مفتی نشاط احمد ( جوائنٹ سیکرٹری )
موبائل : 9386370667
ڈاکٹر سلیم صاحب ( صدر )
موبائل : 7004312863
مولانا عبد اللہ قاسمی ( مبلغ جمعیت )
موبائل : 9234866666
ایک تبصرہ شائع کریں