میرے 100 مضامین پورے ہوئے
طاہر ندوی
امام و خطیب مسجد بلال ہلدی پوکھر
تقریباً دو سال قبل میں نے مضامین لکھنے کا سلسلہ شروع کیا تھا جو اب تک 100 سے زائد مضامین ہو چکے ہیں الحمدللہ
اس تعلق سے سب سے پہلے" بزم سائبان " کے روح رواں" سائبان سر " کا تہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے لکھنے کا طریقہ اور سلیقہ سکھایا ، ہمت دی ، حوصلہ دیا اور ان کی پوری ٹیم کی طرف سے بھی کافی پذیرائی ملتی رہی اور لکھنے کا یہ شوق و ذوق پروان چڑھتا رہا۔
اس کے بعد میرے مشفق و مہرباں ، مجھے زندگی کا مقصد عطا کرنے والے اور میری منزل کے سفر کو آسان کرنے والے میرے خیر خواہ" حضرت مولانا سید زاہد حسین ندوی صاحب " کا دل کی گہرائیوں سے شکر ادا کرتا ہوں۔ جنہوں نے جگہ جگہ میری اصلاح کی کوششیں کیں اور ساتھ ہی میری حوصلہ افزائی بھی کرتے رہے۔
میں نے کئی مضامین لکھے جس میں علمی ، ادبی ، تحقیقاتی ، تجزیاتی ، معاشرتی ، حالات حاضرہ سے متعلق ، تعزیت نامے ، سفر نامہ ، بصیرت آن لائن کے لئے کچھ خبریں اور بزم سائبان کی ماتحتی میں میری ڈائری کی سولہ اقساط بھی شامل ہیں ۔
قارئین کی سہولت کی خاطر میں نے ان تمام مضامین کو رفتہ رفتہ اپنے بلاگ میں شائع کرنا شروع کر دیا ہے آپ جب چاہیں اور جس مضمون کو چاہیں میرے بلاگ میں جا کر بآسانی مطالعہ کر سکتے ہیں۔
میرے بلاگ کا لنک
https://tahirnadwi111.blogspot.com/?m=1

ایک تبصرہ شائع کریں